اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع

27 Sep 2024
27 Sep 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ  نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے 8 ججز پر مشتمل بنچ کا فیصلہ آچکا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔

بعدازاں عدالت عالیہ نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے لیے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو جواب جمع کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے