اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پبلک سروس کمیشن امتحانات، پنجاب کے 7 شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہوگی

27 Sep 2024
27 Sep 2024

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران صوبے کے 7 شہروں میں دفعہ 144 لگا دی۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ۔

ترجمان صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب کے 7 شہروں میں ہفتہ 28 ستمبر اور اتوار 29 ستمبر کو دفعہ 144 لاگو ہو گی۔

لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان کے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہوگی جبکہ امتحانی مراکز کے گرد پابندی کا اطلاق صبح ساڑھے 8 سے شام ساڑھے 4 بجے تک ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق امیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا ، 7 شہروں میں امتحانی مراکز سے 100 گز کے فاصلے تک غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف امتحانات کیلئے 7 شہروں میں 25 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے