اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.28 قیمت فروخت : 39.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 319.29 قیمت فروخت : 319.85
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.49 قیمت فروخت : 379.16
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.74 قیمت فروخت : 182.06
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.25 قیمت فروخت : 77.39
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.99 قیمت فروخت : 920.62
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 341700 دس گرام : 293000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 313223 دس گرام : 268581
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3428 دس گرام : 2942
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بے نظیر بھٹو قتل کیس: بری ملزم کی گمشدگی پر سی پی او کی رپورٹ مسترد

25 Sep 2024
25 Sep 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ نے بے نظیر قتل کیس میں بری ملزم کی گمشدگی سے لاعلمی پر مبنی سی پی او راولپنڈی کی رپورٹ مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چودھری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔

عدالت نے کہا کہ پہلے تمام ملزمان فریقین کی حاضری مکمل کریں گے پھر آگے کارروائی ہو گی، سابق صدر مرحوم جنرل پرویز مشرف کی طرف سے کوئی عدالت پیش نہیں ہوا، بنچ  نے بری ملزم رفاقت کو رہائی کے ساتھ لاپتا کرنے کی مفصل رپورٹ طلب کر لی۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ  نے سی پی او راولپنڈی کی لاعلمی پر بنچ  نے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے