اپ ڈیٹس
  • 294.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کا حتمی فیصلے سنانے سے ٹرائل کورٹ کو روک دیا

18 Sep 2024
18 Sep 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کا حتمی فیصلے سنانے سے ٹرائل کورٹ کو روک دیا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ  نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ عدالت عالیہ میں کیس زیرالتوا ہے، اس لیے احتساب عدالت کو حکم دیا جائے وہ ٹرائل آگے نہ بڑھائے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی استدعا پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلے سے سنانے سے روکتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ حتمی فیصلہ نہ سنائے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے