اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی نے ریلیف نہ ملنے پر سول نافرمانی تحریک کی دھمکی دیدی

06 Sep 2024
06 Sep 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مفادات کی سیاست کرنے والوں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں، اگر حکومت ریلیف نہیں دے گی تو سول نافرمانی کی تحریک بھی شروع کر سکتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے، امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، اس وقت مزودر بے روزگار ہو رہے ہیں، ان لوٹ مار کرنے والوں کو معلوم نہیں روزانہ کا پٹرول کتنے کا ڈلتا اور بجلی کا بل کتنا آتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نوجوان جماعت اسلامی کے ممبر بنیں، جماعت اسلامی سب کی آواز بن رہی ہے، حکومت کے ساتھ معاہدہ ہوا جس کے 17 دن باقی رہ گئے ہیں، اب ہڑتال ہوگی تو وہ پہیہ جام ہڑتال ہوگی، پھر ہم بجلی بلوں کا بائیکاٹ کریں گے پھر دیکھیں گے کون بجلی کاٹنے آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بجلی کے بل کم کرنے پڑیں گے، عوام کے ساتھ مل کر مافیا کا مقابلہ کریں گے، بجلی کی قیمت میں اضافہ سے صنعت نہیں چل سکتی، ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، اگر بجلی میں ریلیف نہ ملا تو سول نافرمانی کی پُرامن تحریک شروع کر سکتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر ان لٹیروں کے خلاف لڑیں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے