اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ 6 ستمبر کو سنائے جانے کا امکان

05 Sep 2024
05 Sep 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ 6 ستمبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔

سپریم کورٹ کی  جانب سے چھ جون کو نیب ترامیم کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا، وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں بنچ فیصلہ سنائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی بنچ  نے نیب ترامیم کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر کالعدم قرار دے کر سیاست دانوں کے 50 کروڑ سے کم مالیت کے کرپشن کیسز نیب کو منتقل کر دیئے تھے۔

عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں بے نامی کی تعریف، آمدن سے زائد اثاثوں اور بار ثبوت استغاثہ پر منتقل کرنے کی نیب ترامیم کالعدم قرار دے دی تھیں اور حکم دیا تھا کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے مقدمات بحال کیے جاتے ہیں۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے