اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.71 قیمت فروخت : 38.78
  • یورو قیمت خرید: 302.08 قیمت فروخت : 302.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.97 قیمت فروخت : 362.62
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.82 قیمت فروخت : 177.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.43 قیمت فروخت : 196.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 316800 دس گرام : 271600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290398 دس گرام : 248965
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3530 دس گرام : 3029
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک انگلینڈ سیریز یو اے ای یا سری لنکا منتقل ہونے کا امکان

05 Sep 2024
05 Sep 2024

(لاہور نیوز) ملکی میدان مکمل تیار نہ ہونے کی وجہ سے پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے یو اے ای یا سری لنکا منتقلی کا امکان بڑھ گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر تک ملتان، دوسرا 15 سے 19 تاریخ تک کراچی جبکہ تیسرا 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی میں شیڈول ہے، لاہور اور کراچی کی طرح راولپنڈی سٹیڈیم میں بھی تعمیراتی کام ہو گا۔

سیریز کے لئے اگر کام روکا گیا تو چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز کی تیاری مزید چیلنجنگ بن جائے گی، انگلینڈ سے شائقین کے گروپ بارمی آرمی کے بھی پاکستان آنے کی توقع ہے، کراؤڈ کے بغیر میچز کرانا بھی ممکن نہ ہو گا۔

ان چیلنجز کو دیکھتے ہوئے پی سی بی متبادل آپشنز پر غور کرنے پر مجبور ہو گیا ہے، یو اے ای پہلا انتخاب ہو گا مگر دبئی اور شارجہ میں 3 سے 20 اکتوبر تک آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے میچز ہونا ہیں، پاک انگلینڈ سیریز تقریباً انہی تاریخوں میں شیڈول ہے۔

ایسے میں یو اے ای کا صرف ایک وینیو ابوظہبی ہی دستیاب ہو گا، پی سی بی حکام سری لنکا میں بھی میچز کرانے پر غور کر رہا ہے، اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے آئندہ چند روز میں کوئی فیصلہ ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے