اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عمران عباس کی عراقی وزیراعظم شیاع السودانی سے ملاقات

28 Aug 2024
28 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے بغداد میں عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی ہے۔

اداکار عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔

اپنے پیغام میں عمران عباس نے کہا کہ عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سرکاری مہمان کے طور پر مجھے عراق میں "اربعین" میں شرکت کے لیے مدعو کیا۔

عمران عباس نے کہا کہ یہ دوسرا سال ہے جب انہیں اس عظیم الشان اجتماع میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے 25 ملین زائرین کربلا، عراق میں جمع ہوئے تاکہ اسلام کی عظیم ترین قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے