سندھ سول سروسز ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
(لاہور نیوز) سندھ سول سروسز ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران کی جانب سے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا گیا۔
سندھ سول سروسز ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران کی جانب سے دورہ کے مو قع پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر اورچیف آپریٹنگ آفیسر نے وفد کو ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔
زیر تربیت افسران کو ورچوئل چائلڈ سیفٹی سنٹر اور ویمن پولیس سٹیشن سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا، وفد نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن سنٹر اور آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر کی ورکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔
زیر تربیت افسران کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم بارے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ بہت جلد شیخوپورہ سمیت دیگر شہروں میں سیف سٹیز پراجیکٹس کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔
ایم ڈی سیف سٹیز نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قائم ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کارآمد ثابت ہو رہا ہے، پنجاب بھر میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹس لگائیں جائیں گے۔
اس موقع پر وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کی بدولت لاہور محفوظ تر اور پرامن شہر ہے، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی رول ماڈل کا کردار ادا کر رہی ہے، استفادہ کرینگے۔