19 Aug 2024
(لاہور نیوز) حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے عرس پر لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالت میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے 26 اگست کو حضرت علی ہجویریؒ کے عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عرس کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ سمیت تمام ماتحت عدالت بند رہیں گی۔