اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فواد خان کا نیا گانا آگیا،نامور پاکستانی شخصیات کو خراج تحسین

16 Aug 2024
16 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سپر ہٹ اداکار و گلوکار فواد خان کا نیا گانا 'تارا' ریلیز ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق یہ ایک پاپ ٹریک گانا ہے جسے امریکا کے ایم ٹی جی پروڈکشن ہاؤس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔یہ گانا پاکستانی گلوکار علی عظمت کے مشہور گانے ’تارا جلا‘ اور امریکی گلوکارہ ریحانہ کے مقبول گانے’ڈائمنڈز‘ کا خوبصورت مکسچر ہے جس میں دنیا بھر کی  بااثرشخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

فواد خان کے علاوہ اس گانے میں گلوکار بلال علی اور پاکستانی نژاد فلپائنی گلوکارہ ماریہ اونیرا نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔یہ گانا رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ریلیز کیا گیا تھا جس کی ہدایت کاری ایم ٹی جی پروڈکشن کی بانی ماہین مصطفیٰ نے کی ہے جسے تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دیکھا جاسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے