اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سوشل میڈیا پر فائر وال کی تنصیب کا دوسرا ٹرائل کامیابی کے ساتھ مکمل

15 Aug 2024
15 Aug 2024

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر فائر وال کی تنصیب کا دوسرا ٹرائل کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر فائر وال انسٹال کردی گئی، سوشل میڈیا ایپس کو ڈاؤن کرکے فائر وال کو انسٹال کیا گیا۔

ذرائع کابتانا ہے کہ سوشل میڈیا ایپس پر آڈیو ویڈیو ڈاؤن لوڈنگ بند کی گئی، سوشل میڈیا سروسز آئندہ دو سے تین روز میں معمول پر آجائیں گی، فائر وال سے موبائل سگنلز انٹرنیٹ سروس کو بھی ڈاؤن کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل سکیورٹی کے پیش نظر فائر وال کی تنصیب کی جارہی ہے، فائر وال کے ذریعے سوشل میڈیا پر متنازع مواد کو روکا جاسکے گا، فائر وال ڈیپ پیکٹ انسپیکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔

ذرائع کابتانا ہے کہ فائر وال سے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا پوائنٹس کی نشاندہی کی جاسکے گی جبکہ قومی سلامتی کیخلاف پراپیگنڈا کرنیوالی آئی ڈی کو بلاک کیا جاسکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے