15 Aug 2024
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 6 مختلف کارروائیوں کےدوران 71 کلومنشیات برآمد جبکہ 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔
ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، اسلام آباد، پشین اورمیانوالی میں کی گئیں، کارروائی کے دوران58 کلو100گرام چرس، 12 کلو افیون برآمد کرلی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 835 گرام آئس،250 گرام ہیروئن برآمدکرلی گئی جبکہ دو30 بورپستول بمعہ 4 میگزین اور200 لائیوراؤنڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان اےاین ایف کے مطابق گرفتارملزمان کےخلاف انسدادمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔