جرم وانصاف
ہنجروال پولیس کی کارروائی،10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا دکاندار گرفتار
14 Aug 2024
14 Aug 2024
(ویب ڈیسک) ہنجروال پولیس نے مددگار 15 کی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او ہنجروال عظیم انور کا واقعہ سے متعلق تفصیل بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہری نعیم کی 10 سالہ بیٹی دکان سے بوتل اور بسکٹ خریدنے گئی،ملزم افضل نے 10 سالہ بچی کو دکان کے اندر پڑے فریزر سے بوتل اٹھانے کے بہانے اندر بلا لیا اور اسے ہراساں کیا۔
ایس پی مغیث احمد ہاشمی نے بتایا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم افضل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق والد نے بچی کے بحفاظت ملنے اور ملزم کو گرفتار کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔