اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی اور بنگلا دیشی کرکٹرز کی راولپنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس

12 Aug 2024
12 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فیلڈنگ سیشن میں شرکت کی۔

ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کپتان شان مسعود، بابراعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، ابراراحمد، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، خرم شہزاد، عامر جمال نے کوچز کی زیر نگرانی دو گھنٹے ٹریننگ میں حصہ لیا۔

ٹیسٹ سکواڈ میں شامل 8 کھلاڑی سعود شکیل، کامران غلام، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سرفراز احمد پاکستان شاہینز کا حصہ ہیں جو بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے بعد پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔

بنگلادیش اے ٹیم نے بھی اسلام آباد کلب میں پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، بارش کے باعث کھلاڑیوں نے صرف فٹنس ٹریننگ میں حصہ لیا۔

پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کے درمیان پہلا چار روزہ میچ 13 اگست سے کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے