اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا ارشد ندیم کو اہلخانہ سمیت عمرہ کرانے کا اعلان

11 Aug 2024
11 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز کارکردگی پر چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے قومی ہیرو ارشد ندیم کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔

میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو اہل خانہ سمیت عمرہ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ارشد ندیم اور ان کی فیملی کو عمرے پر بھجوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے نیزہ بازی مقابلے میں 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کر کے پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے