(ویب ڈیسک)ماہرین نے مائیکروویو میں موجود جراثیموں سے متعلق تفصیلی تحقیق جاری کردی ۔
محققین نےایک مطالعے میں مائیکروویو میں رہنے والے شعاعوں کے مزاحم مائیکروبز دریافت کیے ہیں۔ٹیم کے مطابق پریشان کن بات یہ ہے کہ مائیکروبز کے متعدد متغیرات انسانوں کے لیے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ گھروں میں پائے جانے والے مائیکروبز کی کچھ اقسام (جیسے کہ کلیبسیلا، انٹروکوکس اور ایروموناس) انسانی صحت کے لیے خطرات کا سبب ہوسکتی ہیں۔ماضی کے مطالعوں میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ مائیکروبز سمندر میں پھیلے تیل، صنعتی براؤن فیلڈز اور یہاں تک کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سمیت کئی عجیب مسکنوں میں زندہ رہتے ہیں۔
لیکن اب تک یہ بات واضح نہیں تھی کہ مائیکرو ویز اندر کون سے جراثیم پائے جا سکتے ہیں؟مطالعے میں محققین کی ٹیم نے 30 مائیکرو ویوز (10 گھروں کے کچن میں، 10 کیفیٹیریا جیسی جگہوں اور 10 سائنسی لیبارٹریوں میں استعمال ہونے والے) سے مائیکروبز کے نمونے اکٹھے کیے۔نمونوں کے تجزیے سے مائیکروبز کے 747 مختلف جینیرا دریافت ہوئے جو 25 یکساں بیکٹیریل فائلا سے تعلق رکھتی ہیں۔