اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منشیات کی سرحد پار سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(ویب ڈیسک) باٹا پور میں سرحد پار منشیات کی سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار پکڑا گیا، احسان علی ڈرون کے ذریعے منشیات کی کھیپ سرحد پار بھجوا رہا تھا ۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزم کی شناخت احسان علی کے نام سے ہوئی ہے، جو پنجاب کانسٹیبلری عباس لائنز میں تعینات ہے ۔ملزم احسان علی کوڈرون کے ذریعے منشیات کی کھیپ سرحد پار بھجواتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔

پولیس نے گرفتار ملزم سے ڈرون،محکمانہ کارڈ اور منشیات برآمد کرکے سب انسپکٹر رضوان علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے