اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست، فریقین سے جواب طلب

06 Aug 2024
06 Aug 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست پر فریقین سے کل تک جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اکمل خان  کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی اور جمہوری حق ہے، انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، عدالت انتظامیہ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

دوران سماعت  جسٹس علی باقر نجفی نے ضلعی انتظامیہ کے وکلاء سے استفسار کیا کہ آپ کسی  کو سیاسی ایکٹیویٹی سے کیسے روک سکتے ہیں؟ آپ نے جلسوں کے حوالے سے کوئی پالیسی بنائی؟

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ  ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ سیدھا کہہ دیں جلسہ نہیں کرنے دیں گے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر ڈی سی لاہور سمیت دیگر فریقین سے کل تک جواب طلب کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے