اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

وزیر تعلیم کا میٹرک کے ٹاپرز کی سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی کا اعلان

03 Aug 2024
03 Aug 2024

(لاہور نیوز) میٹرک کے ٹاپرز کی سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، ڈی سی آفس، ہوم ڈیپارٹمنٹ، آئی جی آفس، پروٹوکول سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ تمام بورڈز کے ٹاپر طلبہ کو خصوصی ایوارڈز اور بڑے کیش پرائز دیئے جائیں گے، لاہور آمد پر طلبہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا اور مکمل پروٹوکول کے ساتھ تقریب کے مقام پر لایا جائے گا، طلبہ کے اعزاز میں شاہی قلعہ میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ طلبہ اور انکے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر طالب علم کی جانب سے نامزد استاد کو بھی خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، وزیر تعلیم نے عِندیہ دیا کہ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے طلبہ کیلئے سکالرشپس کا اعلان بھی متوقع ہے۔

پنجاب بھر سے آنے والے ٹاپر طلبہ، اساتذہ اور والدین 2 روز لاہور میں قیام کریں گے، تقریب کا انعقاد 7 اگست کو مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا، حکومت کی سطح پر ایسی پروقار تقریب کا انعقاد 7 سال بعد کیا جا رہا ہے، شہباز شریف کے بعد اب مریم نواز نے ٹاپر بچوں کے اعزاز میں تقریب کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے