اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آج تاریخی دھرنے کا 9واں دن ہے، اپنا حق لے کر اٹھیں گے : حافظ نعیم الرحمان

03 Aug 2024
03 Aug 2024

(لاہور نیوز) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آج تاریخی دھرنے کا 9واں دن ہے، اپنا حق لے کر یہاں سے اٹھیں گے۔

راولپنڈی میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ دھرنا پاکستان کی تاریخ میں ایک موڑ ثابت ہو گا، سیاسی عمل عوام کے مسائل کی بنیاد پر آگے بڑھ رہا ہے ، روزانہ کی بنیاد پر دھرنے میں لوگوں کا اضافہ ہو رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا عوام کی امیدوں کا ترجمان بن گیا، دھرنے کے مطالبات خواہشات نہیں حقیقت پر مبنی ہیں، ہم اب دھرنے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اضافی ٹیکس ، آئی پی پیز ، جن کا تعلق حکومت سے ہے ان کی کیپسٹی پیمنٹ تو ابھی ختم ہو سکتی ہے ،عوام اضافی ٹیکسز ادا نہیں کریں گے۔

حکومت کے ساتھ مذاکرات بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  مذاکرات کے  2 ادوار ہوئے حکومت کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں، تین دن سے مذاکراتی کمیٹی تلاش گمشدہ کا اشتہار بنی ہوئی ہے، غریب، مڈل کلاس اور تاجر سب پریشان ہیں ، چاول ،چینی اور آٹا پر سب ٹیکسز کو ختم کیا جائے۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ وزیراعظم، ان کی بھتیجی اور بیوروکریٹس چھوٹی گاڑیوں میں کیوں نہیں بیٹھ سکتے؟  1300 سی سی گاڑی میں تو پلیٹ لیٹس کا مسئلہ نہیں ہوتا، عوام حکومتی مراعات اپنے بلوں میں کیوں ادا کریں؟  حکومت کے پاس تنگ کرنے کا جواز نہیں ، ریلیف دینا ہو گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن میں خلاف ورزی پر عالمی عدالت کا کوئی خوف نہیں، جو معاہدے ہی غلط ہوں اس کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے