اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پرائیویٹ کالجز میٹرک پاس ذہین طلبہ کی ترجیح بن گئے

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(لاہور نیوز) میٹرک امتحان پاس کرنے والے ذہین بچوں کی اکثریت نے سرکاری کالجز پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا، پرائیویٹ کالجز طلبہ کی ترجیح بن گئے۔

میٹرک کے سالانہ نتائج کے بعد کالجز میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے، سالانہ امتحانات میں اچھے نمبر لینے والے زیادہ تر طلبہ پرائیویٹ کالجز کو ترجیح دے رہے ہی، پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ آن لائن کالج داخلوں کے اعدادوشمار کے مطابق سرکاری کالجز میں ابھی تک ایک لاکھ سے زیادہ طلبہ نے آن لائن داخلے بھجوائے ہیں۔

طلبہ کی پہلی ترجیح آئی سی ایس ہے، دوسرے نمبر پر آرٹس ، تیسرے نمبر پر پری میڈیکل اور چوتھے نمبر پر پری انجینئرنگ میں داخلے کروائے ہیں، آن لائن داخلے سسٹم کے ذریعے اب تک صرف 20 فیصد طلبہ نے پری میڈیکل اور 4 فیصد نے پری انجینئرنگ میں داخلہ لیا ہے، 36 فیصد کے ساتھ آئی سی ایس طلبہ کی پہلی چوائس ہے،33 فیصد کے ساتھ آرٹس دوسری ترجیح ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق لڑکوں کی نسبت لڑکیوں نے سرکاری کالجز کو ترجیح دی ہے، 73 ہزار سے زائد طالبات اور 43 ہزار سے زائد طلبا نے اب تک سرکاری کالجز میں  داخلہ لیا ہے، آئی سی ایس میں طلبہ کی شرح پچاس پچاس فیصد ہے، آرٹس گروپ میں 69 فیصد طالبات اور 31 فیصد طلبا ہیں اور پری میڈیکل میں 77 فیصد لڑکیاں اور 23 فیصد لڑکے ہیں، پری انجینئرنگ اور آئی کام میں لڑکوں نے زیادہ داخلے لئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے