اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت کو ایشیا کپ میں پاکستان کے بائیکاٹ کا خدشہ لاحق

31 Jul 2024
31 Jul 2024

(ویب ڈیسک) بھارت کو ایشیا کپ کے پاکستانی بائیکاٹ کا خدشہ لاحق ہوگیا، بی سی سی آئی کو خدشہ ہے کہ اگر چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم نہ بھیجی تو پاکستان بھی بھارت میں شیڈول اگلے 3 ٹورنامنٹس کھیلنے سے انکار کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو آئندہ برس چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنا ہے، بھارت اس بار بھی شرکت سے جان چھڑانے کیلئے روایتی ہتھکنڈے استعمال کرنے لگا ہے مگر اسے یہ بھی خدشہ ہے کہ اگر ٹیم نہ بھیجی تو پاکستان بھی بھارتی میدانوں میں شیڈول ایونٹس کا بائیکاٹ کرسکتا ہے۔

ان میں آئندہ برس شیڈول ایشیا کپ اور ویمنز ورلڈ کپ بھی شامل ہیں، 2026 میں بھارت کو ٹی 20 ورلڈکپ کی بھی میزبانی کرنا ہے، گذشتہ برس بلیو شرٹس کے ایشیا کپ کیلئے پاکستان آنے سے انکار پر پی سی بی نے بھی ون ڈے ورلڈکپ کیلئے ٹیم نہ بھیجنے کی دھمکی دی جو ہوائی فائر ثابت ہوئی، مگر اس بار بی سی سی آئی کو خوف ہے کہ پاکستان اپنی دھمکی کو عملی جامہ بھی پہنا سکتا ہے۔

بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم پاکستان نہیں جاتے تو وہ ایشیا کپ میں شرکت سے انکار کرسکتے ہیں، مگر پی سی بی کو سمجھنا چاہیے کہ یہ بی سی سی آئی کے اختیار میں نہیں ہے، کسی دوسرے ملک میں ٹیم بھیجنے کیلئے حکومتی منظوری درکار ہوتی ہے، ہم چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھی حکومت سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں مگر کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔

ہمارا موقف واضح ہے کہ اگر حکومت کی کلیئرنس نہیں ملتی تو پھر آئی سی سی کو ہمارے میچز کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنا ہوں گے، ہم ایک حکومتی آرگنائزیشن ہونے کے ناطے احکامات کے پابند ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے