اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سرفرازجیسی کپتانی پسند،ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا: سعد بیگ

31 Jul 2024
31 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے کہا کہ مجھے سرفراز احمد جیسی کپتانی پسند ہے، ان سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

سعد بیگ نے انڈر 19 ورلڈ کپ 2023 میں گرین شرٹس کی باگ ڈور سنبھالی جہاں ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی پائی تھی، ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو انٹرویو میں سعد نے کہا کہ میں نے اپنا کرکٹ سفر گلیوں میں ٹیپ بال سے شروع کیا، جس کے بعد والد نے کسٹمز اکیڈمی میں داخل کرا دیا۔

انڈر 13 اور انڈر 16 میں 3 برس پرفارم کرنے کے بعد پی جے ایل میں موقع پایا، انہوں بتایا کہ میں راشد لطیف کی طرح وکٹ کیپر بننا چاہتا تھا، میں ان سے بہت متاثر ہوں، وہ اپنے وقت کے بہترین وکٹ کیپر رہے۔

مجھے ایشیا کپ میں بطور پاکستانی کپتان شرکت کا موقع ملا، پی ایس ایل میں شعیب ملک سے بھی بہت کچھ سیکھا، انڈر 19 ورلڈ کپ سے قبل سرفراز احمد نے مفید مشورے دیے تھے، وہ خود بھی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کا تجربہ رکھتے تھے۔

میں نے ان سے بھی بہت کچھ سیکھا، انہوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا، میں انہیں بہت پسند کرتا ہوں، وہ فیلڈ میں ہمہ وقت متحرک رہتے ہیں، میں بھی ان کی طرح کپتانی کرنا پسند کرتا ہوں، ہمارا مقصد ہمیشہ فتح کا حصول ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے