اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب سے اعتزاز احسن کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

25 Jul 2024
25 Jul 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے ملاقات کی۔

اعتزاز احسن نے گورنر پنجاب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کا اصل مسئلہ مہنگائی ہے، عوام کی مشکلات حل کرنے کے لئے دن رات کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں، گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں۔

سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ جلد اضلاع کا دورہ بھی کروں گا اور وہاں جا کر لوگوں کے مسائل سنوں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے