اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہین، بابر اور رضوان کو پھر سے متحد کرنے کا مشن، دو سابق کپتان سرگرم

13 Jul 2024
13 Jul 2024

(لاہور نیوز) قومی کرکٹرز شاہین آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان کو پھر سے متحد کرنے کیلئے دو سابق کپتان سرگرم ہو گئے۔

ذرائع  کے مطابق دونوں سابق کپتانوں نے تینوں قومی کرکٹرز سے رابطے کئے اور گلے شکوے دور کروانے میں کردار ادا کرنے کا کہا،  ایک اوپنر مل بیٹھنے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے جبکہ  دو کھلاڑیوں نے نیم رضا مندی ظاہر کردی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کی وطن واپسی پر تینوں قومی کرکٹرز کی لاہور میں سابق کپتان کے گھر ملاقات بھی کروائی جائے گی، ابتدائی طور پر کانفرنس کال کے ذریعے گلے شکوے دور کرنے کا پلان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے