اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 417.00 زندہ مرغی
  • 599.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.20 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 303.48 قیمت فروخت : 304.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 359.56 قیمت فروخت : 360.21
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.54 قیمت فروخت : 184.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.10 قیمت فروخت : 74.23
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.61 قیمت فروخت : 911.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248700 دس گرام : 213200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227973 دس گرام : 195432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3021 دس گرام : 2593
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

'وہاب، عبدالرزاق کی برطرفی! یہ سرجری سمجھ سے باہر ہے' شاہد آفریدی کا ردعمل

10 Jul 2024
10 Jul 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹائے جانے پر حیرانی کا اظہار کردیا۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں شریک پاکستانی ٹیم کے رکن شاہد آفریدی نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی کپتان کو اتنے مواقع نہیں ملے جتنے بابراعظم کو ملے، ورنہ ہماری روایت ہے کہ میگا ایونٹ میں ناقص فارم کے بعد کپتان پہلے گھر جاتا ہے۔

سلیکشن کمیٹی سے رزاق اور وہاب کی برطرفی پر سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام تھا جس کو “سرجری” قرار دیا گیا تھا، ایمانداری کیساتھ یہ سرجری میری سمجھ سے باہر ہے۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میں نے مصباح، یونس نے پاکستانی ٹیم کی قیادت کی لیکن اتنے مواقع کبھی نہیں ملے، اتنا سب کچھ ملنے کے بعد بھی بابراعظم خود کو ثابت نہیں کرسکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ سابق کرکٹرز وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹادیا گیا ہے، اب قومی ٹیم کیلئے اِن خدمات کی ضرورت نہیں۔

دونوں سابق کرکٹرز ٹی20 ورلڈکپ سمیت نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دورے کے دوران مینز سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے۔

دوسری جانب اعلامیے میں سلیکشن کمیٹی کے دیگر تین اراکین محمد یوسف، اسد شفیق اور بلال افضل کے مستقبل سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، جس پر سوالات اُٹھ رہے ہیں۔

بورڈ کی جانب سے فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں کرکٹرز لیجنڈز لیگ ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم 5 میں سے 4 میچز جیت کر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے