اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مایا علی کی ویسٹرن لک میں شوخ و چنچل ادائیں مداحوں کے دلوں کو بھا گئیں

07 Jul 2024
07 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کی ویسٹرن لک میں شوخ و چنچل اداؤں نے مداحوں کو تعریفوں پر مجبور کر دیا۔

حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جنہوں نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

مذکورہ تصاویر میں مایا علی نے سفید پینٹ کے ساتھ بلیو شرٹ زیب تن کر رکھی ہے، کلائی میں گھڑی اور گہرے میک اپ میں نازک ادائیں اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں۔

تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی، اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداح مایا علی پر تعریفوں کے پھول بھی نچھاور کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے