اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

وزیر تعلیم پنجاب کا پروموشن میں بے ضابطگیوں کا نوٹس، وارننگ جاری

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پروموشن میں بے ضابطگیوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا، وزیر تعلیم نے متعلقہ افسران کو وارننگ دے دی۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ بعض اضلاع میں پروموشن میں بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں، اساتذہ کے ساتھ پروموشن میں زیادتی برداشت نہیں کروں گا، پروموشن میں تاخیری حربے اختیار کرنے والے عناصر ناقابل برداشت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج سے معاملے کی بابت خفیہ رپورٹس لوں گا، خفیہ رپورٹس کی روشنی میں متعلقہ افسران کے خلاف بھرپور ایکشن ہو گا، اساتذہ پروموشن سے متعلق اپنی شکایات 03160261408 پر درج کروا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے