اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 417.00 زندہ مرغی
  • 599.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.20 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 303.48 قیمت فروخت : 304.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 359.56 قیمت فروخت : 360.21
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.54 قیمت فروخت : 184.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.10 قیمت فروخت : 74.23
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.61 قیمت فروخت : 911.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248700 دس گرام : 213200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227973 دس گرام : 195432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3021 دس گرام : 2593
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جلد عدلیہ سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ختم ہو جائے گی: چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

14 Jun 2024
14 Jun 2024

(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کا کہنا ہے عدلیہ میں مداخلت میں مختلف ادارے ملوث ہیں۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کا کہنا تھا کہ ہماری عدالتوں میں آج بھی ہزاروں مقدمات التواکا شکار ہیں ، ایک نسل مقدمہ کرتی ہے اور تیسری نسل جا کر فیصلہ سنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خطوط آتے ہیں اور ہمیں دھمکیاں دی جاتی ہیں، خوشی ہے عدلیہ بغیر خوف، ڈر اور لالچ کے فیصلے کررہی ہے، ہمیں آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوتے ہیں، عدلیہ میں مداخلت میں مختلف ادارے ملوث ہیں، جلد عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ختم ہو گی۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی قربانی دینی پڑے اس سے گھبرانا نہیں چاہیے، ایک جج صاحب نے بھی قربانی دینے کا اعلان کیا ہے،اسٹیبلشمنٹ سے جان چھڑانے کیلئے ہم نے فیصلہ جرات اور دلیری سے کرنا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کام کرنا ہے ، ہمیں کسی کے ڈر خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے،عدالتی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ججز نے شکایات کی ہیں کہ وہ خوف زرہ ہیں، یہ مسئلہ ملک کی بدقسمتی ہے، ججز نے سارے واقعات بیان کیے ہیں جو ان پر ہو گزرے ہیں۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلوں میں تاخیر سب سے بڑا مسئلہ ہے، اکثر مقدمات میں گواہ ہی پیش نہیں ہوتے ، بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کو بھی مقدمات میں مسائل کا سامنا ہے، عوام کو فوری اور سستا انصاف پیدا کرنے کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی ،ہم سمندر میں ایک قطرے کے برابر بھی بہتری لے آئے تو اللہ تعالیٰ ہمیں اس کا اجر دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے