اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 417.00 زندہ مرغی
  • 599.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.20 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 303.48 قیمت فروخت : 304.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 359.56 قیمت فروخت : 360.21
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.54 قیمت فروخت : 184.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.10 قیمت فروخت : 74.23
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.61 قیمت فروخت : 911.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248700 دس گرام : 213200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227973 دس گرام : 195432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3021 دس گرام : 2593
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت نے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے: مریم اورنگزیب

14 Jun 2024
14 Jun 2024

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کل تاریخی بجٹ پیش کیا ہے۔

لاہور میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ کی سکیم بتائیں گے، بجٹ کے پیچھے وزیراعلیٰ کا کیا نظریہ ہے اس پر بات کروں گی، وزیراعظم نے 12 تاریخ کو وفاق میں بجٹ پیش کیا، کل وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کا بجٹ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کی صورت میں ایک پالیسی اسٹیٹمنٹ دی گئی ہے، مشکل فیصلے لے کر عوام اور معیشت کو استحکام دینا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز دن رات محنت کر کے معیشت کی سمت درست کر رہی ہیں، ہم نے ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ پچھلی حکومتوں کی تختیاں اتار کر اپنی لگائی جائیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ڈیڈ سکیمیں بہت سالوں سے چلتی آ رہی تھیں، بجٹ میں صحت اور تعلیم کو ترجیح دی گئی ہے، کلینک آن وہیل سے 6 لاکھ سے زائد لوگ مستفید ہوئے، فیلڈ ہسپتالوں سے بھی ہزاروں لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے، بیسک ہیلتھ یونٹس اور صحت کی دیگر سہولیات کی مکمل تعمیر نو بھی اس بجٹ میں شامل ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تعلیم میں پہلی بار ٹیچر ٹریننگ، تعلیمی کوالٹی پر انحصار زیادہ ہے، تعلیم کے شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کی پارٹنر شپ سے ایک منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے، کسان کارڈ بلاسود قرض سکیم شروع کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈویلپمنٹ سائیڈ پر ٹریکٹر کے اوپر ایڈوانس مشینری کیلئے بجٹ میں پیسے رکھے ہیں، سولر ٹیکنالوجی میں بھی ڈویلپمنٹ سائیڈ پر بجٹ رکھا گیا ہے، تمام صوبوں میں بلاتفریق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا اینڈ ٹو اینڈ منصوبہ لایا جا رہا ہے، بجٹ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے 120بلین رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائلڈ لائف، فشریز اور فاریسٹ کیلئے 17 بلین سے 25 بلین کا اضافہ کیا گیا ہے، لاہور کے شہریوں کو علم ہے کہ سموگ ایک بڑا مسئلہ ہے، سموگ لیس لاہور کا ایک پلان تمام سیکٹرز سے مل کر بنایا گیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سوشل اکنامک رجسٹری کے تحت ٹارگٹڈ منصوبہ بندی کا عمل شروع ہوگیا ہے، ہمیں گزشتہ 3 ماہ میں مہنگائی میں کمی دیکھنے میں ملی، پنجاب بجٹ میں پنشن میں 17 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے، کم از کم تنخواہ کو 37 ہزار روپے کیا گیا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ شہبازشریف کی گزشتہ حکومت میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا گیا، ہمیں معلوم تھا الیکشن میں جا رہے تھے لیکن معیشت کے ساتھ کھلواڑ نہیں کیا، آج پاکستانی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، صحافی برادری کیلئے ایک بلین کی فنڈنگ رکھی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اس بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے، پچھلے دنوں سے وفاق اور پنجاب کے بجٹ پر تنقید ہو رہی ہے مگر ہم نے درست فیصلے کر کے ہی ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے