اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

انرجی ڈرنکس کے شوقین افراد کیلئے بری خبر،بے تحاشا استعمال کس خطرناک بیماری میں مبتلا کرسکتا ہے؟جانئے

09 Jun 2024
09 Jun 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ کیفین سے بھرپور انرجی ڈرنکس کا بے تحاشا استعمال بڑی آنت کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

 تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا کہ کینسر کے خلیے ’ٹورین‘ نامی ایک امائنو ایسڈ کو اپنی توانائی کے بنیادی ذریعے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔محققین کی ٹیم نے انسانوں پر کیے جانے والے ایک ٹرائل کا اعلان کیا جس کو اب تک جانوروں پر کیا گیا تھا۔

مطالعے میں سائنس دان یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ آیا روزانہ ایک انرجی ڈرنک پینا کینسر کا سبب بننے والے بیکٹیریا میں اضافہ کرتا ہے یا نہیں؟چار ہفتوں پر محیط مطالعے کے لیے محققین 18 سے 40 سال کے درمیان تقریباً 60 افراد کا انتخاب کر رہے ہیں۔

تحقیق میں شامل افراد کی نصف تعداد کو روزانہ کم از کم ایک اوریجنل شوگر فری انرجی ڈرنک پلائی جائے گی اور ان کے پیٹ کے بیکٹیریا کا کنٹرول گروپ سے موازنہ کیا جائے گا جن کو انرجی ڈرنکس نہیں پلائی گئی ہوں گی۔کم عمری میں کینسر کی تشخیص ابھی عام نہیں ہے۔ کینسر کی تمام اقسام تقریباً 90 فیصد 50 برس سے زیادہ کے افراد کو متاثر کرتا ہے لیکن امریکا میں 1990 کی دہائی میں نوجوانوں مریضوں کی تعداد میں تقریباً 70 فیصد تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے