اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 155 میگاواٹ تک پہنچ گیا

08 Jun 2024
08 Jun 2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 155 میگاواٹ تک پہنچ گیا، بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 19 ہزار 845 میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 7 ہزار 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 680 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 980 میگاواٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ونڈ پاور پلانٹس سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے 172، بگاس سے 124 اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 2 ہزار 989 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے