اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

امیر لوگوں کو کونسی خطرناک بیماری لاحق ہونے کے خطرات ہوتے ہیں؟جانئے

07 Jun 2024
07 Jun 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ امیر لوگوں کو غریبوں کے مقابلے میں جینیاتی طور پر کینسر کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

ماہرین کی تحقیق میں سماجی و معاشی مرتبے (ایس ای ایس) اور متعدد امراض کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق کے نتائج کے مطابق وہ افراد جو بہتر سماجی و معاشی مقام رکھتے ہیں ان کے جینیاتی طور پر چھاتی، پروسٹیٹ اور دیگر اقسام کے کینسر میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا تھا کہ کم آسودہ حال افراد جینیاتی طور پر ذیابیطس، آرتھرائٹس، ڈپریشن، شراب نوشی اور پھیپھڑوں کے کینسر کا آسان ہدف ہوتے ہیں۔تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ابتدائی نتائج پولیجینک رسک اسکورز کو کچھ بیماریوں کے تشخیصی پروٹوکول میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ان اسکورز کو استعمال کرتے ہوئے جینیات پر مبنی بیماریوں کے خطروں کی پیمائش کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر ز نے  بتایا کہ پولیجینک اسکور کا بیماری کے خطرات پر اثر کو سمجھنا حالات پر انحصار رکھتا ہے، جو مزید ترتیب وار اسکریننگ پروٹوکول کا سبب ہو سکتا ہے۔مطالعے کے لیے ڈاکٹر فائیونا اور ان کی ٹیم نے 35 سے 80 برس کے درمیان تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار افراد کا جینومک، ایس ای ایس اور صحت کا ڈیٹا اکٹھا کیا۔یہ تحقیق اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس میں زیادہ آمدنی رکھنے والے ممالک میں مشترکہ طور پر 19 بیماریوں کے درمیان تعلق دیکھا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے