اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پاکستان سمیت دنیا بھر میں تحفظ خوراک کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

07 Jun 2024
07 Jun 2024

(لاہور نیوز) ناقص خوراک 200 سے زائد بیماریوں کی جڑ ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں تحفظ خوراک کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔

 دنیا بھر میں ہر دسواں شخص ناقص اور غیر معیاری خوراک کے باعث بیماریوں کا شکار ہونے لگا، ملاوٹی اشیاء کی بھرمار میں خالص کو ڈھونڈنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گیا، دنیا بھر میں آج تحفظ خوراک کا عالمی دن منانے کا مقصد مسئلے سے آگاہی اور تدارک ہے۔

خوراک یوں تو زندگی ہے، مگر خوراک ناقص اور غیر معیاری ہو جائے تو موت بھی بن سکتی ہے، دنیا بھر میں تحفظ خوراک ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، آگاہی کے فقدان اور ملاوٹ کی روک تھام کے نظام میں کمزوریاں دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو بھی دیمک کی طرح چاٹ رہی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ناقص خوراک 200 سے زائد بیماریوں کی جڑ ہے جس کی تصدیق طبی ماہرین بھی کرتے ہیں، موجودہ دور میں خالص شے کی تلاش ایک چیلنج بن چکا ہے، سبزیاں اور پھل گندے پانی سے اگائے جا رہے ہیں تو دالیں اور دیگر مصالحہ جات میں بھی ملاوٹ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، شہریوں کو اچھی اور صاف ستھری خوراک صحتمند زندگی کی ضامن ہے جس کی دستیابی یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے