28 May 2024
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گندم اور آٹا سستا ہونے پر بیکری آئٹمز بھی سستی ہونے لگیں، لاہور میں ڈبل روٹی کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بڑی 750 گرام کی ڈبل روٹی کے نرخ زیادہ سے زیادہ 180 روپے مقرر کئے گئے ہیں جبکہ چھوٹی 400 گرام تک کی ڈبل روٹی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 95 روپے ہوگی۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ڈبل روٹی کی قیمتوں میں 50 سے 70 روپے تک کمی کی گئی ہے، نئی قیمتوں پر فی الفور عمل درآمد ہوگا۔
رافعہ حیدر کے مطابق گندم کی قیمت میں کمی کے اثرات تمام ذیلی اشیاء پر آ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے گندم کی قیمت کے تناسب سے ریلیف یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔