27 May 2024
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 465 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 517 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 868 پوائنٹس اضافے کیساتھ 75 ہزار 983 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 62 کروڑ 8 لاکھ 35 ہزار 959 روپے مالیت کے 19 کروڑ 52 لاکھ 96 ہزار 629 شیئرز کا لین دین ہوا۔