اپ ڈیٹس
  • 334.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کافی کے استعمال کے صحت پر کیااثرات مرتب ہوتے ہیں؟جانئے

27 May 2024
27 May 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کافی کے استعمال سے صحت پر ہونیوالے اثرات سے متعلق تفصیلی تحقیق جاری کردی۔

ماہرین کی تحقیق میں ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی اور ان کی صحت کا جائزہ اوسطاً 13 سال تک لیا گیا۔تحقیق کے دوران یہ دیکھا گیا کہ کافی پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟نتائج سے معلوم ہوا کہ اس مشروب کے استعمال سے پارکنسن امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

تحقیق کے دوران پارکنسن امراض کے شکار سیکڑوں افراد کو الگ سے شامل کرکے مزید تجزیہ کیا گیا،محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ کافی پینے کی عادت سے پارکنسن امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔واضح رہے کہ پارکنسن ایک دائمی مرض ہے جس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔

ماہرین کا کہناہے کہ  پارکنس مرض کے دوران اعصابی نظام کے افعال متاثر ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں ہاتھوں کے لرزنے سمیت دیگر علامات کا سامنا ہوتا ہے۔یہ پہلی تحقیق نہیں جس میں کافی کے استعمال اور پارکنسن کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا، مگر اس میں ماضی کے تحقیقی کام کو آگے بڑھایا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کافی پینے والے افراد میں اس گرم مشروب سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں پارکنسن سے متاثر ہونے کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہوتا ہے۔تحقیق میں اس کی وجہ تو نہیں بتائی گئی مگر خیال ظاہر کیا گیا کہ کیفین اور دیگر اجزا اس حوالے سے کردار ادا کرتے ہیں۔کیفین سے دماغی افعال کو تحفظ ملتا ہے اور پارکنسن امراض کے شکار افراد میں وہ افعال متاثر ہوتے ہیں۔

ماہرین  نے مزید کہا کہ کافی سے نہ صرف پارکنسن امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے بلکہ نتائج سے اس مرض کی روک تھام کی حکمت عملیوں کو تشکیل دینے میں بھی مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے