23 May 2024
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 60ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2355ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 315 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے کی سطح پر آگئی۔