اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

غیر معیاری ایل پی جی سلنڈروں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد

23 May 2024
23 May 2024

(لاہور نیوز) اوگرا نے غیر معیاری ایل پی جی سلنڈروں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے غیر معیاری سلنڈروں میں ایل پی جی کی ری فلنگ کو غیرقانونی اور خطرناک قرار دے دیا۔

اوگرا نے ملک بھر میں 313 ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں اور غیر معیاری سلنڈر بنانے والی 19 کمپنیوں کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کے کاروبار کے نئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیئے جس کے مطابق ایل پی جی کا کاروبار صرف مجاز ڈسٹری بیوٹر ہی کر سکیں گے، غیر مجاز ڈسٹری بیوٹرز کو ایل پی جی فروخت کرنے پر مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرمعیاری سلنڈروں میں ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے ساتھ ساتھ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، مانیٹرنگ کے تمام تر اختیارات ڈی سی اور اے سی کے پاس ہوں گے۔

اوگرا حکام کے مطابق غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز پھٹنے کے حادثات بہت بڑھ چکے تھے، کوئی قانون موجود نہیں تھا جو تھا اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے