اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 356.00 زندہ مرغی
  • 516.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.03 قیمت فروخت : 908.66
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240000 دس گرام : 205800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219998 دس گرام : 188649
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3001 دس گرام : 2576
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان کیخلاف سنگین غداری کے مقدمہ کی درخواست خارج

23 May 2024
23 May 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ نے سنگین غداری کے مقدمے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف پٹیشن امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی، درخواست گزار نے اسمبلی کو غیر آئینی طریقے سے توڑنے پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ چلانے کی اپیل کی تھی۔

عمران خان کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا تھا، پٹیشن کی سماعت چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے کی۔

عدالت عالیہ بلوچستان نے دائرہ اختیار نہ ہونے پر درخواست کو نمٹاتے ہوئے خارج کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے