23 May 2024
(لاہور نیوز) گرمی کے ساتھ ساتھ مہنگائی کی شدت بھی بڑھنے لگی، لیموں سمیت سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 7 سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا، اوپن مارکیٹ میں لیموں دیسی 850 روپے ، ٹینڈے دیسی 160 روپے فی کلو ہیں، بینگن 100 روپے، کھیرے 80 روپے اور پھول گوبھی 110 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، اروی 320 روپے، مٹر 350 روپے فی کلو بیچے جا رہے ہیں۔
پھلوں میں سیب کالا کولو 400 روپے، امرود 320 روپے فی کلو دستیاب ہیں، کیلے درجہ اول 180 روپے فی درجن تک بیچے جا رہے ہیں، سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کئے جا رہے ہیں۔
عوام کہتے ہیں مہنگائی نے جینا مشکل کر دیا ہے، بجلی اور گیس کے بلوں سے باہر نکلیں تو بچوں کا پیٹ پالیں۔