اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں320 ٹریفک حادثات رپورٹ ، 331 افراد زخمی

14 May 2024
14 May 2024

(ویب ڈیسک) لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 320 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس کے باعث 331 افراد زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو 1122 کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 320 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر331 افراد زخمی ہوئے ، 102 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 229 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے