اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کیخلاف سیریز، انگلینڈ نے اپنے اہم کھلاڑی آئی پی ایل سے واپس بلا لیے

15 May 2024
15 May 2024

(ویب ڈیسک) انگلینڈ نے ورلڈکپ سے قبل پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اپنے اہم کھلاڑی آئی پی ایل سے واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا اور کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کو چھوڑ کر وطن روانہ ہو رہے ہیں۔

آئی پی ایل کو چھوڑ کر کھلاڑیوں کی وطن واپسی پرانڈین ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

انگلینڈ کے ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کھلاڑی ول جیک اور ریس ٹوپلی آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ جیتنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے جوز بٹلر اور فل سالٹ نے بھی روانگی کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

انگلینڈ کے کھلاڑی معین علی، جونی بیرسٹو اور سیمن کیورن بھی اسی ہفتے بھارت سے واپس روانہ ہو جائیں گے، انگلینڈ کے ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل اسی ہفتے لیڈز میں جمع ہوں گے۔

کھلاڑیوں کی واپس وطن روانگی پر سابق بھارتی کپتان گواسکر نے آئی پی ایل چھوڑنے والے انگلش کرکٹرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بورڈ کو آئی پی ایل ادھورا چھوڑ کر جانے والے کھلاڑیوں اور ان کے بورڈ پر جرمانے عائد کرنے چاہئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے