اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ڈیوڈ ریڈ ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر

15 May 2024
15 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ ریڈ کو ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم مینجمنٹ میں مینٹل پرفارمنس کوچ کی تقرری کی گئی ہے، اس عہدے پر آسٹریلیا کے معروف مینٹل ہیلتھ ماہر ڈیوڈ ریڈ کا تقرر کیا گیا ہے جو اس سے قبل آئی پی ایل کی ٹیم چنئی سپر کنگز، بگ بیش کی ٹیم میلبرن سٹارز اور آسٹریلیا کے اولمپک ایتھلیٹس کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

ڈیوڈ ریڈ ایتھلیٹس کو ہدف کے لیے فوکس رہنے میں رہنمائی دینےکے لیے مشہور ہیں۔

آسٹریلوی مینٹل ہیلتھ ایکسپرٹ ٹی 20 ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے، وہ 20 مئی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی ذہنی صحت پر توجہ دینا نہ صرف پی سی بی کی ترجیح ہے بلکہ اس کا بنیادی عہد بھی ہے کیوں کہ گراؤنڈ کی پرفارمنس کا براہ راست تعلق کھلاڑیوں کی ذہنی صورتحال سے ہوتا ہے۔

محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ ڈیوڈ ریڈ جیسے تجربہ کار ایکسپرٹ کی موجودگی سے پاکستانی پلیئرز کو فیلڈ کے اندر اور فیلڈ کے باہر فائدہ حاصل ہو گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے