اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز کا راک سالٹ کی غیر قانونی لیزیں معطل کرنے کا حکم

14 May 2024
14 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 7 واں اجلاس منگل کے روز ہوا۔ مریم نواز نے فوری طور پر راک سالٹ کی غیرقانونی لیز معطل کرنے کی ہدایت کر دی، انہوں نے سالٹ مائنز کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف نیب سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ کابینہ نے راک سالٹ 2023 ترمیم شدہ پالیسی کی توثیق بھی کر دی۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیروں، ،چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب کے ساتھ  تمام محکموں کے سیکرٹریزاور دیگرافسروں نے بھی شرکت کی۔  صوبائی کابینہ نے حکومت پنجاب کی ایڈورٹائزمنٹ پالیسی برائے سال 2024 ء کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں 2016ء سے 2022ء کی سپیشل آڈٹ رپورٹس، پراجیکٹ اورپرفارمنس آڈٹ رپورٹس پیش کی گئیں۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے راک سالٹ مائنز کی لیز سے متعلق فیصلہ کرنے کے لئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔  کابینہ نے راک سالٹ لیز میں کرپشن کے  ذمہ داروں کیخلاف نیب سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ کابینہ نے راک سالٹ 2022 اور راک سالٹ 2023 ترمیم شدہ پالیسی 2023 ء کی توثیق بھی کر دی۔

کابینہ نے پرائمری اورسیکنڈری ہیلتھ میں خالی آسامیوں پر بھرتی پر پابندی اٹھانے کی منظوری دی۔ کابینہ نے  پالیسی اینڈ سٹریٹجک پلاننگ یونٹ کے 23 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری بھی دے دی۔

صوبائی وزیر بلال یاسین نے کابینہ کے روبرو  اہم تعیناتیوں کے لیے وزارتی کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے