14 May 2024
(ویب ڈیسک) مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری ، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی۔
ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ماہ کے دوران اے برینڈ اور بی برینڈ کے آئل اور گھی کی قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اے برینڈ کا تیل فی لیٹر 75 روپے سستا ہو کر 525 اور اے برینڈ کا گھی 25 روپے کی کمی سے 525 روپے پر آگیا ہے، اسی طرح بی برینڈ کا گھی اورتیل فی لیٹر70 روپے سستا ہونے کے بعد 380 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔