10 May 2024
(لاہور نیوز) رائیونڈ کے علاقے میں دیور نے اپنی بھابھی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق 22 سالہ ثناء کو اسکے دیور بلال نے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا، ملزم قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے، ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا امین پورہ کے رہائشی ملزم کو بھابھی کے کردار پر شک تھا جس کی وجہ سے اس نے بھابھی کا قتل کر دیا۔