اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ملکہ ترنم میڈیم نور جہاں نے بھارتی فلم انڈسٹری کوخیر باد کیوں کہا تھا؟جانئے

09 May 2024
09 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی مرحوم لیجنڈری گلوکارہ میڈیم نور جہاں کی صاحبزادی نازیہ اعجاز خان نے بتا دیا کہ اُن کی والدہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کیوں چھوڑی تھی۔

میڈم نور جہاں کی صاحبزادی نازیہ اعجاز خان نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی والدہ کے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔نازیہ اعجاز خان نے بتایا کہ کس طرح اُن کی والدہ میڈم نور جہاں نے اپنے کیریئر کے عروج پر بھارتی فلم انڈسٹری کو خیرباد کہا اور اپنا کیریئر پاکستان کے نام کیا۔

نازیہ اعجاز خان نے کہا کہ میڈم نور جہاں نے اپنے ملک پاکستان اور اپنے ہم وطنوں کی خاطر بھارتی فلم انڈسٹری چھوڑی تھی۔ میڈم نور جہاں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد لاہور میں اپنے شوہر کے ساتھ مل کر’شاہ نور‘ اسٹوڈیو قائم کیا تھا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ میڈم نور جہاں نے اپنے اسٹوڈیو کے ذریعے پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک نئی تحریک شروع کی۔نازیہ اعجاز خان کے مطابق میڈم نور جہاں کا اپنے اس فیصلے پر کہنا تھا کہ ‘وہ اُسی جگہ واپس جائیں گی جہاں وہ پیدا ہوئی تھیں’۔

واضح رہے کہ میڈم نور جہاں نے تقسیمِ ہند سے قبل بطورِ چائلڈ آرٹسٹ بھارت میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، بعدازاں اُنہوں نے پاکستانی فلموں کے لیے پنجابی اور اردو زبان میں اَن گنت سُپر ہٹ گانے گائے۔میڈم نور جہاں کو ’ملکۂ ترنم‘ کے خطاب سے نوازا گیا، اُنہوں نے پاکستان کے متعدد سول ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے