09 May 2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ مقدمہ کی سماعت، 14 ملزمان کی درخواست ضمانت پر عدالت نے 6 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔ ملزم مجاہد علی شاہ،علی شارق، احسن زکی ،افتخار علی ، زین العابدین اور حیدر علی کی ضمانت منظور کی گئی ۔ عدالت نے دیگر ملزمان کی ضمانت پر سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔ ملزمان نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ گزشتہ سماعت پر 10 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور ہوئی تھی۔